راشن کیلئے گورنر ہاﺅس پنجاب کے باہر جمع ہونے والوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاج

راشن کیلئے گورنر ہاﺅس پنجاب کے باہر جمع ہونے والوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاج
راشن کیلئے گورنر ہاﺅس پنجاب کے باہر جمع ہونے والوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاج

  

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں مال روڈ پر پنجاب گورنر ہاﺅس کے باہر راشن لینے کیلئے جمع ہونیوالے شہریوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاج کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر ہاﺅس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے راشن دینے کیلئے کسی کو نہیں بلایا تھا، لوگ ازخود ہی پہنچ گئے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کہا گیا صبح 8بجے راشن ملے گا،نہیں دینا تھا تو بلوایا ہی کیوں گیا۔اتوار کی صبح گورنر ہاﺅس کے باہر مرکزی شاہراہ مال روڈ پر راشن لینے آنیوالے مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کیساتھ جمع ہوگئی، جوراشن کے حصول کیلئے گھنٹوں وہاں موجود رہے اور ایک دوسرے سے فاصلہ بھی نہ رکھ پائے، مگر گورنر ہاﺅس سے راشن نہ ملنے پر مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔

راشن کیلئے جمع ہونیوالے شہریوں نے گورنر ہاﺅس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہمیں کہا گیا تھا کہ صبح 8 بجے راشن ملے گا،ہم صبح 7 بجے سے یہاں آئے ہوئے ہیں، کافی وقت گزر جانے کے باوجود راشن نہیں دیا جارہا جبکہ ہمیں دو وقت کی روٹی اپنے بال بچوں کو کھلانا مشکل ہورہا ہے۔ اگر راشن نہیں دینا تھا تو ہمیں بلوایا ہی کیوں گیا۔اخباری ذرائع کے مطابق گورنر ہاﺅس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے راشن دینے کیلئے کسی کو نہیں بلایا تھا،شہری ازخود ہی گورنر ہاﺅس پہنچ گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -