سپریم کورٹ ،بیوہ کی پنشن میں خوردبرد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کافیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ ،بیوہ کی پنشن میں خوردبرد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کو جبری ...
سپریم کورٹ ،بیوہ کی پنشن میں خوردبرد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کافیصلہ کالعدم قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بیوہ کی پنشن میں خوردبرد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کافیصلہ کالعدم قراردیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں بیوہ کی پنشن میں خورد برد کرنے والے ڈاکیے کی برطرفی کے معاملہ پر سماعت ہوئی،پوسٹ مین پر بیوہ کی ایک لاکھ10 ہزارپنشن خوردبرد کرنے کا الزام تھا،الزام قبول کرنے پر محکمے نے ڈاکیے کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

محکمے کے فیصلے کے خلاف ملزم نے فیڈرل سروسز ٹریبونل سے رجوع کیا تھا،سروسز ٹریبونل نے محکمہ کی جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -