پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کی توسیع کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کی توسیع کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری
پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کی توسیع کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کے لیے توسیع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کردی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -