وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کی انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے،اجلاس میں نادرا اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مایئگرینٹس میں معاہدوں کی منظوری دی جائے گی،کابینہ میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں،جنرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے،متروکہ وقف املاک پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس اپنی سفارشات پیش کریگی۔