سیو دی لائیوز فائونڈیشن کی جانب سے عمر کوٹ کے روزانہ اجرت اور مستحقین خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم
عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال میں روزانہ اجرت کرنے والے اور مستحقین خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم سے سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ کی جانب سے گزشتہ پندرہ دنوں سے اپنے گھروں میں محصور غریب مستحق اور روزانہ اجرت کرنے والے 50 سے زائد خاندانوں کیلئے راشن بیگ تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا جس میں ضروریات زندگی کی اشیاء آٹا ، دال ، چاول ، گھی ، چائے کی پتی اور دیگر مصالحہ جات شامل ہیں ۔
سیف دی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ کے رضاکار نشاندہی پر غریب مستحق اور روزانہ اجرت کرنے والے افراد کےگھروں تک راشن بیگ لے کر پہنچ گئے راشن بیگ وصول کرنے والے افراد نے کہا کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں سماجی تنظیم سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ اپنے حصے کا جائز کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی مشکل حالات میں سیو دی لائیوز فاؤنڈیشن اسی طریقے سے اپنا کردار ادا جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیودی لائیوز فاؤنڈیشن عمرکوٹ کے منیجر بھگوانداس مہاراج اور گوتم لکھانی نے کہا کہ ایس ٹی ایل ایف عمرکوٹ نے ہمیشہ سماجی بھلائی کے لئے کام کیا ہے اور اس مشکل وقت میں بھی کرونا وائرس کے باعث کئی دنوں سے لوگ اپنے گھروں تک محصور ہیں جس کا سیدھا اثر ان کے روزگار کے اوپر بھی پڑا ہے ایسے حالات میں کئی ایسے افراد ہیں جو روزانہ اجرت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ اس وقت ممکن نہیں ہے ایسے افراد کے لئے ایس ٹی ایل ایف کی جانب سے راشن بیگ تقسیم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے۔