پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کہاں تک جا سکتی ہے ؟ پاکستانی سائنسدان نے خبردار کر دیا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کہاں تک جا سکتی ہے ؟ پاکستانی سائنسدان نے ...
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کہاں تک جا سکتی ہے ؟ پاکستانی سائنسدان نے خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمان نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔
ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔دوسری جانب ماہر صحت ڈاکٹر سعید اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔
ڈاکٹر سعید اختر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔