لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کو سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کو سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا ۔
نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیر بلوچ کو سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا ،عزیر بلوچ کو ملٹری ٹرائل کی وجہ سے اپریل 2017 میں اسلام آبادمنتقل کیاگیا تھا،گینگ وار عزیربلوچ کو 54 سنگین مقدمات کا سامنا ہے ۔