”پاکستان کرکٹ کا برازیل ہے“ وسیم اکرم نے کس آسٹریلین سے یہ بات کہی؟

”پاکستان کرکٹ کا برازیل ہے“ وسیم اکرم نے کس آسٹریلین سے یہ بات کہی؟
”پاکستان کرکٹ کا برازیل ہے“ وسیم اکرم نے کس آسٹریلین سے یہ بات کہی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان کو کرکٹ کا برازیل قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گفتگو میں سابق آسٹریلین کرکٹر اور کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے کہا کہ ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ پاکستان قدرتی ٹیلنٹ میں مالامال ہے، یہاں سے ہمیشہ حیران کن حد تک باصلاحیت کرکٹرز سامنے آتے ہیں جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ آپ پاکستان کو کرکٹ کا برازیل قرار دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 بار فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والے برازیل کو قدرتی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کی کھیپ ہمیشہ میسر رہتی ہے۔ ڈین جونز نے کرکٹ میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے جن پاکستانی کرکٹرز کے نام گنوائے ان میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، عبدالقادر اور مشتاق احمد شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -