آٹا چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ، پنجاب کے وزیر خوراک نے عثمان بزدار کو استعفیٰ دیدیا

آٹا چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ، پنجاب کے وزیر خوراک نے عثمان بزدار کو استعفیٰ ...
آٹا چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ، پنجاب کے وزیر خوراک نے عثمان بزدار کو استعفیٰ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آٹا چینی بحران کی رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی جو کہ پندرہ منٹ تک جاری رہی جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔اپنے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ جب سے ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ہے اس پر مجھ سے بہت سے الزامات لگ رہے ہیں ، جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے میں اس وقت کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ،مجھ پر الزام ہے کہ محکمے کے ریفارمز نہیں کر سکا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -