کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ لاک ڈاﺅن لیکن گوادر میں کیا حالات ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ لاک ڈاﺅن لیکن گوادر میں کیا حالات ہیں؟ جان کر ...
کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ لاک ڈاﺅن لیکن گوادر میں کیا حالات ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے سب کچھ لاک ڈاﺅن ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ گوادر بندرگاہ کے آپریشنز اور ترقیاتی کام اسی رفتار سے جاری ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گوادر پورٹ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ایک افواہ چلی تھی کہ چینی ٹیمیں کورونا وائرس کی وباءکے باعث واپس اپنی پوسٹس پر آنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے گوادر پورٹ کے آپریشنز رک چکے ہیں۔
اس افواہ کے خاتمے کے لیے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گوادر پورٹ پر ترقیاتی کام لگ بھگ اسی رفتار سے جاری ہے اور چینی ٹیموں کے واپس نہ آ پانے کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں۔ گوادر پورٹ سمیت پاک چین اقتصادی راہ داری کے سبھی منصوبوں میں چینی سٹاف کی تعداد بہت محدود ہیں اور ان منصوبوں کے کام کا انحصار زیادہ تر مقامی لوگوں پر ہے۔ چنانچہ نہ صرف پورٹ پر ترقیاتی کام جاری ہے بلکہ یہ پہلے کی طرح فنکشنل بھی ہے۔ اس کے آپریشنز میں کوئی تعطل نہیں آیا۔ جو چینی ملازمین واپس گئے تھے وہ 14دن قرنطینہ میں گزار کر واپس اپنی پوسٹس پر آ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ”گوادر پورٹ سے روانہ ہونے اور پہنچنے والے بحری جہازوں کے روٹس کچھ تبدیل ہوئے ہیں کیونکہ انہیں کئی ممالک سے ہو کر منزل تک پہنچنا ہوتا ہے اور وائرس کی وجہ سے کئی ممالک کی طرف سے کچھ پابندیاں لاگو کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ گوادر بندرگاہ کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔“