نیوزی لینڈ کے مایہ ناز سابق بلے باز انتقال کر گئے

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز سابق بلے باز انتقال کر گئے
نیوزی لینڈ کے مایہ ناز سابق بلے باز انتقال کر گئے

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز جوک ایڈورڈ 64 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز جوک ایڈورڈ نے 1970 سے 1980ءکے درمیان نیوزی لینڈ کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 8 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جبکہ انہوں نے 67 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے علاوہ سینٹرل ڈسٹرکٹ سائیڈ کی جانب سے 31 ون ڈے میچز میں بھی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ کو رواں مہینے میں یہ دوسرا جھٹکا لگا ہے کیونکہ چند روز قبل دنیائے کرکٹ میں ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے بانی ٹونی لوئس بھی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مزید :

کھیل -