کورونا وائرس کے باعث عائد کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 2 رگبی کھلاڑی گرفتار مگر کس ملک میں؟

کورونا وائرس کے باعث عائد کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 2 رگبی کھلاڑی گرفتار مگر ...
کورونا وائرس کے باعث عائد کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 2 رگبی کھلاڑی گرفتار مگر کس ملک میں؟

  

سووا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر فجی میں عائد کئے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 2 رگبی کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فجی کے 2 رگبی پلیئر کو کورونا وائرس کے سبب عائد سیلف آئیسولیشن قواعد کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیاگیا اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے اس عمل کی رپورٹ ورلڈ گورننگ باڈی کو بھی دی جائے گی جبکہ ان کی شناخت عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -