اس بھارتی کھلاڑی کو دیکھ کر انضمام الحق کی یاد تازہ ہو گئی۔۔۔ یوراج سنگھ کا پاکستان کے عظیم بلے باز کو خراج تحسین

اس بھارتی کھلاڑی کو دیکھ کر انضمام الحق کی یاد تازہ ہو گئی۔۔۔ یوراج سنگھ کا ...
اس بھارتی کھلاڑی کو دیکھ کر انضمام الحق کی یاد تازہ ہو گئی۔۔۔ یوراج سنگھ کا پاکستان کے عظیم بلے باز کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی اوپنر روہت شرما نے لیجنڈری بلے باز انضام الحق کی یاد تازہ کر دی۔

اماراتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ روہت شرما کو دیکھ کر مجھے انضمام الحق کی یاد آ گئی کیونکہ جب انضام الحق بیٹنگ کرتے تھے تو ان کے پاس بولرز کو کھیلنے کا بہت وقت ہوتا تھا۔یوراج سنگھ نے کہا کہ میرے خیال میں جب روہت شرما ٹیم میں آئے تو مجھے ایسے لگا کہ کوئی ایسا ہے جس کے پاس بولرز کو کھیلنے کا زیادہ وقت ہوتا ہے تو مجھے انضمام الحق یاد آگئے، انضام بھی بولرز کو لمبے وقت تک کھیلتے رہتے تھے۔بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے کئی میچ وننگ اننگز کھیل رکھی ہیں۔ان کے ریکارڈز کی لسٹ بھی خاصی طویل ہے، ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی انہی کے کھاتے میں درج ہے۔شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچز میں تین بار ڈبل سنچری بنائی ہے، ذمہ دارانہ بیٹنگ سے وہ کئی بار ٹیم کو مشکلات سے نکال چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -