کیا وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے؟وقار یونس نے حیران کن جواب دے دیا

کیا وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے؟وقار یونس نے ...
کیا وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے؟وقار یونس نے حیران کن جواب دے دیا

  

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے، وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا۔سابق کپتان وقار یونس  کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا ان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی۔

مزید :

کھیل -