کورونا تخلیق کیا گیا ۔۔۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

کورونا تخلیق کیا گیا ۔۔۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بڑا دعویٰ کر ...
کورونا تخلیق کیا گیا ۔۔۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے،تاہم دوسری طرف  سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے باکسرعامرخان نےکہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہےہیں,یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنےجبکہ بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔