بد قسمتی سے کوروناپاکستان کی جلدی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ ۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انتہائی تشویش ناک بات کہہ دی

بد قسمتی سے کوروناپاکستان کی جلدی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ ۔۔۔گورنر ...
بد قسمتی سے کوروناپاکستان کی جلدی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ ۔۔۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انتہائی تشویش ناک بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آنلائن) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے، بد قسمتی سے کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے،غر یب خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہرنہیں بلکہ اُن کے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں” پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر “اور” اینٹی سپیٹک ٹنل“ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ  جیسے دنیا میں سب سے پہلے پاکستان نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کی بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے،اسی طر ح مجھے خوشی ہے کہ ہم نے آج کورونا کے حوالے سے پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ سنٹر کا بھی آغاز کرد یا ہے، صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بر طانیہ اورسر ی لنکا سے بھی ڈاکٹرز ریسرچ میں حصہ لے رہے ہیں، کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کے لیے 7500 سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور عوام کی کورونا بارے بر وقت راہنمائی کی وجہ سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے، جب امر یکہ میں 9/11اور بر طانیہ میں 7/7کا سانحہ ہوا تو اسکے بعد دنیا بدل گئی اور آج کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے، بد قسمتی سے ابتک کی صورتحال کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ کورونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں، پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے آج کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے اور عوام کو حفاظتی تدابیر پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہا ؤس میں وزیر اعظم عمران خان کو ہفتہ کے روز مخیر حضرات نے 40 کروڑ روپے سے زائد کورونا فنڈز میں دیئے ہیں، انشاءاللہ ہم سب ملکر کورونا بحران سے متاثر ہونےوالے غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہاؤس لاہور کے کسی گیٹ پر راشن دینے کی پالیسی نہیں، ہم لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ٹیمیں بنا رہے ہیں جو غر یب خاندانوں کے شناختی کارڈز جمع کر رہی ہیں، ہم انکی نادراسے تصدیق کروائیں گے اسکے بعد غر یبوں خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہر نہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے، آئندہ چند روز میں راشن کےلئے ایک نمبر بھی جار ی کر رہے ہیں جس پر رابطہ کر کے غر یب خاندان اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھواسکیں گے ، ہم مکمل طور پر شفاف طریقے سے غر یب خاندانوں کو انکے گھر وں میں راشن فر اہم کر یں گے اور اسکے لیے ریسیکو1122کے اہلکار بھی لوگوں کو گھروں میں راشن فراہم کرنے والی ہماری ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔ؕ

مزید :

کورونا وائرس -