کورونا وائرس بحران سے جہاں تباہی ہوئی وہاں اقوام عالم کو ۔۔۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مختلف سربراہان حکومت کو خطوط

کورونا وائرس بحران سے جہاں تباہی ہوئی وہاں اقوام عالم کو ۔۔۔چیئرمین سینیٹ ...
کورونا وائرس بحران سے جہاں تباہی ہوئی وہاں اقوام عالم کو ۔۔۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مختلف سربراہان حکومت کو خطوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف سربراہان حکومت کو خطوط لکھے ہیں،جس میں انہوں نے کوروناوائرس کےباعث ہونےوالی ہلاکتوں پرپاکستانی پارلیمنٹ اورعوام کی جانب سےگہرےدکھ اورافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ کوروناوائرس ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے،اس بحران سے جہاں تباہی ہوئی وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا ایک منفرد موقع میسر آیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جرمنی کی چانسلر،سپین اوراٹلی کے وزراۓ اعظم کو خطوط لکھے اورپاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بیلا روس کی کونسل آف ری پبلک (قومی اسمبلی)کے سپیکر، پولینڈ کے مارشل آف سینیٹ اور برونائی دارالسلام کے پاکستان میں سفیر کو بھی خطوط لکھے گئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی طرح سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمان اور عوام اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں اورہر قسم کی معاونت اور پیرا میڈیکل سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں، توقع ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ہم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے،دکھ کی اس گھڑی میں میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مارشل آف سینیٹ پولینڈ کی جانب سے ان کو بھیجے گئے پولینڈ کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر دورہ ممکن نہیں رہا، حالات ٹھیک ہونے پر پارلیمانی رابطوں اور دوروں کو ری شیڈول کیا جائے گا۔