" زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے" عامر لیاقت حسین پھٹ پڑے

" زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے" عامر لیاقت حسین پھٹ پڑے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کا نام سامنے آنے پر عامر لیاقت حسین بھی کھل کر میدان میں آگئے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ " زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے۔"

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے ایک ٹویٹ میں لکھا " جہانگیر ترین پھر جیتیں گے ، جہانگیر ترین سچا انسان ہے، کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں، لگتا ہے دھاندلی ہوگئی۔"

عامر لیاقت حسین نے ناصحانہ انداز میں لکھا " انسان کو استعمال کر کے نہیں پھینکنا چاہیے، کورونا ہوجاتا ہے ورنہ! انسان استعمال کر کے پھینکنے کی شے نہیں، وہ روز و شب یاد کرنے ہوں گے جب نظریں گھومتی تھیں تو وہی نظر آتا تھا شاید وہی پھر نظر آئے۔"

انہوں  نے کہا " جہانگیر ترین ،خان صاحب کے سچےساتھی ہیں ،میں جب پی ٹی آئی میں نہیں تھا تب بھی میں نے ان کے لیے بول پر شو کیا، وہ میرے ساتھ کابینہ کا حصہ رہے،ہم نے خان کا آخری گیند تک ساتھ دینا ہے،ہم بارڈر کھولنے والے نہیں، seal کرنے والے ہیں،جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا۔"

عامر لیاقت نے جہانگیر ترین کو کلین چٹ دی اور کہا " بغلیں بجانے والے تھم جائیں آڈٹ باقی ہے، پتہ چلے گا 42 شوگر ملز کس کی ہیں؟ وہ دونوں اسپتال میں پڑے ہیں ۔ جہانگیر ترین کی شوگر مل پر اتنا ہنگامہ ؟گلے پھاڑنے والے آواز نیچی رکھیں ،  جو کچھ بھی پھٹے گا آواز آجائے گی ، آج کی تاریخ تک جہانگیر ترین بے قصور ہیں!"

مزید :

قومی -سیاست -