لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر سیالکوٹ پولیس نے کتنے ہزار موٹر سائیکلیں بند کیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر سیالکوٹ پولیس نے کتنے ہزار موٹر سائیکلیں بند کیں؟ ...
لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر سیالکوٹ پولیس نے کتنے ہزار موٹر سائیکلیں بند کیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کورونا وائرس کے باعث عائد لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی 23 ہزار موٹر سائیکلیں بند کر دی ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فریدکا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف ہسپتال اور ڈیوٹی والوں کو رعایت ہے لیکن مٹر گشت کرنے والوں کی موٹرسائیکل بند کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی اب تک 23 ہزار موٹر سائیکلیں بند کی جا چکی ہے اور بند کرنے والی موٹر سائیکل 2 دن بعد واپس کی جاتی ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ مٹر گشت کرنے والے سختی کے باوجود باز نہیں آرہے اور اس حوالے سے جب نجی خبر رساں ادارے کی ٹیم نے اپنی موٹر سائیکل واپس لینے آئے شہری سے پوچھا کہ وہ باہر کیوں نکلا تھا تو جواب دیا کہ حالات کا جائزہ لینے باہر نکلا تھا لیکن پولیس نے موٹر سائیکل بند کر دی، اور دو دن بعد واپس لینے آیا ہوں۔

اس موقع پر پولیس نے شہریوں سے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -