کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کی بندش کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کی بندش کا نیا ...
کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کی بندش کا نیا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں مزید 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جسکا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکانٹس کمیٹی، شعبہ قانون سازی اور بین اقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کے فیصلہ میں توسیع کردی گئی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھ۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں مزید 14 اپریل تک توسیع کی گئی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر بند رکھنے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکانٹس کمیٹی، شعبہ قانون سازی اور بین اقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہیہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث کیا گیا،درج بالا شعبہ جات کے ڈیوٹی آفیسر مقرر جو متبادل دنوں میں اپنے متعلقہ شعبہ کے انتہائی اہمیت کے معاملات نبٹائیں گے