حسن علی کی انجری کا معاملہ، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اظہر محمود کو جواب دیدیا

حسن علی کی انجری کا معاملہ، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اظہر محمود کو ...
حسن علی کی انجری کا معاملہ، قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اظہر محمود کو جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ باﺅلر حسن علی کی انجری سے متعلق اظہر محمود کے بیان پر اپنی رائے بھی دیدی جن کا کہنا ہے کہ حسن علی باﺅلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ انجری کا شکار رہنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کچھ عرصہ قبل صحت یاب ہوئے اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔ پہلے وہ کمر درد میں مبتلا رہے اور اس سے چھٹکارا پانے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی ہی تھی کہ پسلیوں کی انجری کا شکار ہو گئے۔
قومی ٹیم کے سابق باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ حسن علی مینجمنٹ کی غلطی کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پسلیوں میں فریکچر باﺅلنگ کرتے ہوئے نہیں بلکہ فٹنس ٹریننگ کے دوران زیادہ وزن اٹھانے سے ہوا تھا، انہیں 130 سے 140 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کی مشق کرائی گئی۔
قومی ٹیم کے موجودہ باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اظہر محمود کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جہاں تک میرا علم ہے، تو میرے خیال سے جم میں زیادہ ٹریننگ جیسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ حسن علی باﺅلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ میرے خیال سے ہمیں اس کی انجری پر افراتفری پھیلانے کی ضرورت نہیں کیونکہ فاسٹ باﺅلرز کیساتھ ایسا ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے 1990ءمیں انجری کے باعث وسیم اکرم کے قیمتی سال کا کچھ حصہ بھی ضائع ہوا تھا،مجھے بھی کمر کی انجری ہوئی تھی۔“

مزید :

کھیل -