5ارب کی مشینری خریدنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی میٹنگ

  5ارب کی مشینری خریدنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پرائمری کولیکشن کے لیے درکار مشینری کی پروکیورمنٹ کی حوالے سے پری بڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔مشینری کی خریداری کی پری کوالیفیکیشن میں حصہ کے لیے 20 کمپنیوں کے نمائندگان نے میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں  حصہ لینے والی کمپنیوں سے تجاویز، آراء اور تحفظات کے بارے سیر حاصل بحث ہوئی۔پرائمری کولیکشن کے لیے درکار اضافی مشینری 4 سے 5 ارب کی لاگت سے لی جائے گی۔شہر میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے 9سو سے زائد نئی گاڑیاں لی جائینگی۔

ان گاڑیوں میں ڈمپرز، ایکسکویٹرز، ٹرالیاں، رکشہ ٹرپر، چین آرم رول، مکینیکل واشر، مکینیکل سوئیپر، اور لوڈرز شامل ہیں۔پری کوالیفیکیشن کے لیے درخواستیں 15 اپریل سیجمع کی جائیں گی۔اس موقع پر سی ای او ایل ڈیو ایم سی کا کہنا تھا کہ مقامی انڈسٹری کو فروغ دینا اور لوکل مینوفیکچرز کی حوصلہ افزائی کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو اوپن گراؤنڈ دیا جا رہا ہے جو کہ حوصلہ افزاء اور شفافیت پر مبنی ہے۔5سے 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری آٹو موبائل انڈسٹری میں خرچ ہونی ہیاور یہ پیسہ دوبارہ پاکستان کی معشیت میں جائے گا۔ہمیں شہر کی صفائی کے لیے مستقل بنیادوں پر حل نکالنا ہے۔جدید مشینری جو تکنیکی بنیادوں پر پورا اترے اسے شہر کی صفائی کے لیے یقینی بنایا جائے گا جبکہ اندرون شہر  کی گلیوں اور محلوں کی صفائی کے لیے 50 رکشے لیے جارہے ہیں۔نئی مشینری کی دستیابی کے بعد شہر میں بین الاقوامی صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام متعلقہ کمپنیوں سے مزید تفصیلات، تجاویز اور وضاحت کے لیے 8اپریل کو روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔شہری جلد شہر میں صفائی کے بہتر اور معیاری نظام سے مستفید ہو سکیں گے۔ اہلیان لاہور کے تعاون سے ہی شہر میں صفائی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔شہری ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اورشکایات کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1139  اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔