زیادہ کیسز والے علاقوں میں سکولز ابھی نہیں کھل سکیں گے ، نوشین حامد

زیادہ کیسز والے علاقوں میں سکولز ابھی نہیں کھل سکیں گے ، نوشین حامد
زیادہ کیسز والے علاقوں میں سکولز ابھی نہیں کھل سکیں گے ، نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ نوشین حامدکاکہناہے کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں سکولز ابھی نہیں کھل سکیں گے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ نوشین حامد نے کہاہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے مثبت نتائج آتے ہیں،پہلی اور دوسری لہر ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی نیچے آئی تھی ، بدقسمتی سے لہر کنٹرول ہوتے ہی لوگ پبلک مقامات پررش شروع کردیتے ہیں۔
نوشین حامد کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت اپنی پوری ذمے داری ادا کررہی ہے ، وفاقی حکومت زیادہ سے زیادہ ویکسین منگوا رہی ہے،70 سے 75 فیصد آبادی کو ویکسی نیٹ کرناہے ، جتنی جلدی ویکسین منگوانے کاانتظام ہوگا پراسس مکمل ہو جائے گا،صوبوں کو ویکسین منگوانے کی اجازت دیدی ہے ۔
پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ رمضان میں سب سے زیادہ ایس او پیز کی ضرورت مساجد میں ہے ،مساجد کیلئے این سی او سی نے ایس او پیز جاری کردیئے ہیں ،علما سے درخواست کی گئی ہے کہ ایس اوپیر پر عملدرآمد کرائیں ۔
نوشین حامد نے کہاکہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے ،حکومت کی کوشش ہے ویکسین کے عمل کو تیز سے تیزتر کریں ، ویکسین کا عمل تیز ہورہاہے لوگ شروع میں ہچکچارہے تھے ، لوگ اب ویکسین لگوانے کیلئے سامنے آرہے ہیں ۔