مریم کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کیس، لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کے کیس میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر نیب دفتر کے باہر توڑپھوڑ کے معاملے میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جاوید لطیف پر مریم نواز کی پیشی پر نیب بیوروپر حملہ کرنے کا الزام ہے ،جاوید لطیف کی طرف سے فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،انسداددہشتگدی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔
جاوید لطیف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نیب پر کسی قسم کا حملہ یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ،سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مقدمہ میں درخواست منظور کرے
عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے جاوید لطیف کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کاحکم دیدیا۔