دبئی میں مقیم ایک سترہ سالہ پاکستانی طالبہ فضہ سید نے نائب صدر فنانس کا عہدہ حاصل کرلیا

دبئی میں مقیم ایک سترہ سالہ پاکستانی طالبہ فضہ سید نے نائب صدر فنانس کا عہدہ ...
دبئی میں مقیم ایک سترہ سالہ پاکستانی طالبہ فضہ سید نے نائب صدر فنانس کا عہدہ حاصل کرلیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی میں مقیم ایک سترہ سالہ پاکستانی طالبہ فضہ سید نے حال ہی میں ایک اعزاز حاصل کیا ہے اور کیلیفورنیا  میں مقیم 2.1 ملین طالبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدر فنانس کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ 116 کمیونٹی کالجوں کے مابین ہونے والے ان انتخابات میں 76 نمائندوں سے 43 ووٹ حاصل کئے اور 10 ووٹوں کی برتری سے نائب صدر فنانس منتخب ہوگئیں۔ فضہ سید کا یہ اعزاز یقینا پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک اچھی اور مثبت خبر ہے جس پر امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ فضہ سید کے والد ڈاکٹر ایس ایم طاہر خود بھی ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور عرصہ دراز سے دبئی میں ایک تعلیمی ادارہ چلارہے ہیں جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ طلبا سینیٹ برائے کیلیفورنیا کمیونٹی کالجز SSCCC کے آن لائن ہونے والے انتخابات میں فضہ سید کا نائب صدر فنانس منتخب ہوجانا بڑی اور پاکستانیوں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع فضہ سید نے کہا کہ وہ طلبہ کے حقوق اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے طلبا کی ملازمتوں، وظیفہ اور تعلیم کے لیے فنڈ مختص کرنے کے لیے عطیہ دینے والوں اور مالی امداد فراہم کرنے والوں کی تلاش کر کے آمدنی کے ذرائع بڑھائیں گی۔ فضہ سید نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ 2.1 ملین طلبہ کی نمائندگی کررہی ہیں او ران کی تعلیم و فلاح بہبود کے لیے کام کررہی ہیں۔ فضہ سید کا کہنا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے منتقل ہونا چاہتی ہیں اور وہاں سکول آف بزنس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد دبئی واپس آکر کام کرنا چاہتی ہیں۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -