ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے
ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے
سورس: Wikipedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 0.22 فیصد کم ہوئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت 153 روپے 33 پیسے رہ گئی ہے۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے سستا جبکہ یورو 67 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ منگل کے روز پاکستان میں پاؤنڈ 212 روپے 43 پیسے جبکہ یورو 181 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔

مزید :

بزنس -