دبئی میں بالکونی میں برہنہ حالت میں کھڑے ہوکر ویڈیو بنانیوالی درجنوں لڑکیاں دراصل کون نکلیں؟ پتہ چل گیا

دبئی میں بالکونی میں برہنہ حالت میں کھڑے ہوکر ویڈیو بنانیوالی درجنوں لڑکیاں ...
دبئی میں بالکونی میں برہنہ حالت میں کھڑے ہوکر ویڈیو بنانیوالی درجنوں لڑکیاں دراصل کون نکلیں؟ پتہ چل گیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 40خوبرو ماڈلز کے ایک گروپ نے مل کر ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ پولیس نے سب کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ان خواتین نے اپنے پینٹ ہاﺅس کی بالکونی پر برہنہ ہو کر فوٹوشوٹ کروانا شروع کر دیا۔ جب اس فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تو وہ تیزی سے وائرل ہوئیں اور پولیس حرکت میں آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ خواتین دبئی کے پوش علاقے مرینا میں واقع ایک عمارت میں بالکونی پر کھڑی تھیں۔ دبئی پولیس کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان تمام خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان خواتین کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ سابق سوویت ریاستوں کی شہری ہیں۔ ان میں سے 11ماڈلز کا تعلق یوکرین سے ہے، جس کی تصدیق یوکرین کی وزارت خارجہ کی طرف سے کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان خواتین کو وہاں لیجانے اور اس نوع کا فوٹوشوٹ کرانے والے روسی آرگنائزر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس 33سالہ آرگنائزر کا نام الیگزی کونتسوف ہے۔ فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر خود الیگزی نے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ مبینہ طور پر اس نے یہ تصاویر اور ویڈیوز اسرائیل کی ایک فحش فلموں کی ویب سائٹ کے لیے بنائی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والی تمام ماڈلز کی عمریں 20کی دہائی میں ہیں۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خواتین نے متحدہ عرب امارات کی اخلاقی اقدار اور روایات کی پامالی کی جو قطعی ناقابل قبول ہے۔ واضح رہے کہ عوامی جگہ پر ایسی شرمناک حرکت کرنے پر متحدہ عرب مارات کے قانون کے تحت 1ہزار پاﺅنڈ (تقریباً2لاکھ 11ہزار روپے)تک جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -