آسٹریا میں 16 سالہ عبداللہ سرور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

آسٹریا میں 16 سالہ عبداللہ سرور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا
آسٹریا میں 16 سالہ عبداللہ سرور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں عرصہ دراز سے اپنی فیملی کے ساتھ 20 ڈسٹرکٹ ویانا میں مقیم پاکستانی نژاد آسٹرین غلام سرور کا 16 سالہ بیٹا عبداللہ سرور ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ویانا 22 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گیا۔

عبداللہ سرور ایک سپیشل بچہ تھا جس کو یکم اپریل کو اچانک طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود عبداللہ سرور جانبر نہ ہوسکا۔

عبداللہ سرور کی میت کی ضروری کاغذی کاروائی کے بعد ویانا کے مسلم قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ غلام سرور کا تعلق ساروکی ضلع گجرات پاکستان سے ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -