قصور میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو بڑی سزا مل گئی

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون کو دھکے دینے اور تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قصور پولیس کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک سب انسپکٹر کو خاتون کو دھکے مارتے اور تشدد کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب پولیس انعام غنی کے حکم پر پولیس نے سب انسپکٹر جمیل کو گرفتا رکرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ قصور پولیس کے مطابق اہلکار قبضے کی کال پر موقع پر پہنچے تھے جہاں خواتین تالے توڑ کر ایک مدرسے میں داخل ہوئیں تھیں۔
*قصور/ تھانہ کھڈیاں پولیس کی طرف سے خاتون پر تشدد کا معاملہ:
خاتون کو دھکے دینے اور تشدد کرنے میں ملوٽ انسپکٹر جمیل گرفتار اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا pic.twitter.com/NUlRrjV1jz
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) April 5, 2021