خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، اپ ٹریک کا 10 انچ حصہ متاثر ہوا، ذرائع

خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، اپ ٹریک کا 10 انچ حصہ متاثر ہوا، ذرائع
خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، اپ ٹریک کا 10 انچ حصہ متاثر ہوا، ذرائع
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ  کے ضلع خیر پور میں  ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر  ہوا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے اپ ٹریک کا 10 انچ حصہ متاثر ہوا ہے، دھماکے کی جگہ پر ریلوے کا عملہ اور پولیس کی نفری  پہنچ چکی ہے۔ ٹریک کے متاثرہ حصے کی بحالی کا کام جاری ہے۔