غیرملکی ہیڈ کوچ کا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ روزہ، اپنا تجربہ شیئرکردیا

غیرملکی ہیڈ کوچ کا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ روزہ، اپنا تجربہ شیئرکردیا
غیرملکی ہیڈ کوچ کا بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ روزہ، اپنا تجربہ شیئرکردیا
سورس: Twitter/@SiggyAikman

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ماہ صیام کے روزے رکھ رہے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق62سالہ سیگفریڈ ، جو نیدرلینڈ کے شہری ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ”آج میں زندگی میں پہلا روزہ رکھنے کا تجربہ حاصل کر رہا ہوں۔ کوچ کی حیثیت سے میں نے کھلاڑیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی کوشش کی ہے۔“
سیگفریڈ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ” یہ ایک خاص تجربہ ہے۔ ایک معمولی سردرد کے علاوہ تمام دن میں نے بہت اچھا محسوس کیا اور اس ہفتے میں باقی تمام روزے بھی رکھوں گا۔“تیسرے روز سحری کے وقت سیگفریڈ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کھانے کی پلیٹ اٹھا رکھی ہوتی ہے۔ 


وہ ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ”آج رمضان کا تیسرا دن ہے اور میں مسلسل روزے رکھ رہا ہوں۔ آج میں نے سحری میں گرم کھانے کا انتخاب کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ میرا دن اچھا گزرے گا اور بھوک اور پیاس نہیں لگے گی۔ میں رمضان سے لطف اٹھا رہا ہوں اور اپنے آپ کے بارے میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔“

مزید :

کھیل -Ramadan -Ramadan News -