بچے کا سر قدر ے چھوٹا لیکن پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ ماں کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی 

بچے کا سر قدر ے چھوٹا لیکن پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ ماں کے پیروں تلے سے زمین نکل ...
بچے کا سر قدر ے چھوٹا لیکن پھر اس کے بعد کیا ہوا؟ ماں کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی 
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ویک فروسٹ نامی ایک خاتون کے ہاں 2011ءمیں بچے کی پیدائش ہوئی ، جس کا سر قدرے چھوٹا تھا۔ بعد ازاں بچے کے چھوٹے سر کے متعلق ڈاکٹروں نے ایسا ہولناک انکشاف کیا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ 
دی سن کے مطابق ویک فروسٹ نے بتایا ہے کہ آج میرا بیٹا ڈینیئل بریڈلے صحت مند زندگی گزار رہا ہے تاہم جب ڈاکٹروں نے اس کے سر کی حالت کے متعلق مجھے بتایا تھا کہ تو میں صدمے سے ٹوٹ کر رہ گئی تھی۔ویک فروسٹ نے کہا کہ ”ڈاکٹروں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا سر اتنا چھوٹا ہے جس میں اس کا دماغ نشوونما پانے کے بعد پورا نہیں سما سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا سر چھوٹا ہونے کی وجہ ’کرانیوسائنوس ٹوسس‘(Craniosynostosis)نامی بیماری ہے۔ اس بیماری میں سر کی کھوپڑی کے جوڑ وقت سے پہلے ہی ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے مل جاتے ہیں اور عمر کے ساتھ کھوپڑی کا سائز زیادہ بڑا نہیں ہو پاتا۔ “
خاتون کا کہنا تھا کہ ”ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری میں مبتلا بچہ جب دوسال کا ہوتا ہے تو اس کا دماغ کھوپڑی سے اتنا بڑا ہو جاتا ہے کہ اس میں پورا نہیں آ سکتا اور اس وقت پیچیدگیاں آنے سے بچے کی موت ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے۔برمنگھم چلڈرنز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے میرے بیٹے کا تین ماہ کی عمر میں آپریشن کیا جس میں پوری کھوپڑی کھول دی گئی، ایک ایک ٹکڑا جوڑ کر ڈاکٹروں نے دوبارہ کھوپڑی بنائی۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا جو خوش قسمتی سے کامیاب رہا اور میرا بیٹا صحت مند ہو گیا۔اب میرا بیٹا سکول کی رگبی ٹیم کا بہترین کھلاڑی ہے۔“