شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شب قدر کے موقع پر آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات مکمل کر لئے گئے اور مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے، خواتین گھروں اور مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے، نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیلة القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلةالقدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔ 

مزید :

Ramadan -قومی -Ramadan News -