بہاولنگر (آئی این پی ) صوبہ پنجاب کی تحصیل بہاولنگر میں چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان لڑکے نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میلاد سے گھر واپسی پر اوباش نوجوان نے 18سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ، گردن اور دیگر جسم کا حصہ جھلس گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈونگہ بونگہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔