غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کی مستقل معذوری کا خطرہ

Apr 06, 2025 | 05:42 PM

غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کی مستقل معذوری کا خطرہ

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اسرائیل کی جانب سے پولیو ویکسین کی فراہمی روکنے کو ایک "ٹائم بم" قرار دیا ہے۔ اسرائیل کا یہ اقدام  علاقے میں وبا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اگر پولیو ویکسین کی فوری فراہمی ممکن نہ ہوئی تو غزہ کے چھ  لاکھ دو  ہزار بچوں کو مستقل مفلوجی اور دائمی معذوریوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے  کہ ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ گزشتہ سات ماہ میں کی گئی کوششوں کے زیاں کا باعث بنے گی  اور اس کے سنگین اور تباہ کن نتائج پہلے سے تباہ حال اور ہدف بنے ہوئے صحت کے نظام پر مزید بوجھ ڈالیں گے۔ اس سے  سماجی اور معاشی مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ وزارت نے متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ پولیو ویکسین کی غزہ میں فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گزشتہ سال وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں دو مرحلوں میں پولیو ویکسینیشن مہم چلائی تھی۔

مزیدخبریں