لاہورالیکٹرک سپلائی کارپوریشن:ایک جائزہ

لاہورالیکٹرک سپلائی کارپوریشن:ایک جائزہ

                        لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ایک وسیع و عریض اور پیچیدہ نیٹ ورک کی حامل ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے، جس کا دائرہ کار چار بڑے اضلاع لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ پر محیط ہے۔ اس وسیع و عریض نظام کو چلانے کے لئے کمپنی کو 6 آپریشن سرکلر، ایک گرڈ سسٹم سرکل ، ایک کنسٹرکشن سرکل اور دو ایم اینڈ ٹی سرکلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لیسکو کے کل44 ڈویژن اور 186 سب ڈویژن ہیں۔ لیسکو کے ساڑھے چوبیس لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔ لیسکو ان صارفین کو 80 گرڈ سٹیشنوں اور 980 فیڈروں کی مدد سے بجلی مہیا کر رہی ہے۔ بجلی کے اس ترسیلی نظام میں 54000 سے زائد ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں جو اس کی وسعت اور حساسیت کا ثبوت ہےں۔ تمام ملازمین کو ایک لائحہ عمل دیا گیا ہے، جس کے مطابق ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہمارے صارفین ہیں۔ ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں باہم پہنچانا ہمارا نصب العین ہے۔ سب سے پہلے ڈکٹیشن بل کی مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔ اب کوئی آفیسر صارف کو ڈکٹیشن بل نہیں ڈال سکتا، بلکہ ہر سرکل کی سطح پر ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مکمل چھان بین اور تحقیقات کر کے ڈکٹیشن بل کی منظوری دیتی ہے۔ اس کے علاوہ کسمٹر سروس کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جس میں ڈپلیکیٹ بل کا اجرائ، بل کی اقساط، تاریخ ادائیگی میں اضافہ، بلوں کی درستگی کے علاوہ انڈسٹریل صارفین کے لئے نئے کنکشن کے حصول میں آسانی کے لئے ایک الگ کاو¿نٹر کا قیام شامل ہے۔

صارفین کی سہولت کے لئے جدید سامان اور کمپیوٹر سے لیس موبائل وینیں جو صارفین کی دہلیز پر شکایات کا ازالہ کرتی ہیں۔ سب سے اہم منصوبہ آن لائن بلنگ کی شکل میں شروع کیا گیا ہے جو پاکستان میں بجلی کے سیکٹر میں اپنی طرز کا اولین منصوبہ ہے۔ گزشتہ مالی سال میں لیسکو نے 252 ملین روپے کی لاگت سے 500 سے زائد علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے مختلف منصوبے مکمل کئے۔ اس کے علاوہ لیسکو نے 101 ملین روپے کی لاگت سے گزشتہ سال666 دیہات کو بجلی فراہم کی ، جس کی وجہ سے دیہات میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور وہاں بھی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جو خوشحال پاکستان کے لئے ایک اچھا شگون ہے۔

 گزشتہ مالی سال میں کمپنی نے کل147158 نئے بجلی کے کنکشن فراہم کئے، جن میں 125701 گھریلو، 16795 کمرشل، 2215 صنعتی اور 2423 ٹیوب ویل کنکشن شامل ہیں، جبکہ لیسکو نے اپنے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے 4934 نئے ٹرانسفارمروں کا اضافہ کیا ہے۔ لیسکو کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 80 ہزار 389 ہو چکی ہے۔ صارفین کی سہولت کے لئے لیسکو آئے دن نت نئے منصوبے متعارف کرواتی رہتی ہے، جس میں آن لائن بلنگ کا منصوبہ سر فہرست ہے، جس کے پہلے مرحلے میں صارفین لیکسو کی ویب سائٹ پر اپنے بلوں سے متعلق ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنا بل پرنٹ کر کے بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ہم کریڈیٹ کارڈ اور سکریچ کارڈ کے ذریعے پے منٹ بھی متعارف کروائیں گے۔ لیسکو صارفین کی سہولت کے لئے مستقبل میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مکمل سامان کے ساتھ رپیئر والی گاڑیاں، جن پر سیڑھیاں نصب ہیں، ہر سب ڈویژن میں دی گئی ہیں۔

مستقبل میں لائن سٹاف کو بہتر رابطے کے لئے موبائل فون کی سہولت بھی دی جا رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں بجلی کی بحالی کے اقدامات کئے جا سکیں۔ اوورلوڈنگ کی سب سے بڑی وجہ صارفین کی جانب سے برقی آلات، بالخصوص ایئر کنڈیشنرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور بجلی کا کنکشن حاصل کرتے وقت درست لوڈ ظاہر نہ کرنا ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ میٹر لگواتے وقت اپنا لوڈ درست ظاہر کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ مثال کے طور پر پچھلے دنوں اخبار کی ایک خبر کے مطابق گرمیوں کے آغاز میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ایئر کنڈیشنز فروخت ہوئے، لہٰذا لیسکو صارفین سے گزارش کرتی ہے کہ ایسی صورت میں یا تو نیا میٹر لگوائیں یا اپنا لوڈ درست بتائیں تاکہ لیسکو اس بڑھتے ہوئے لوڈ کے لئے اعداد و شمار کے مطابق مناسب لوڈ مینج کر سکے۔

دوسری بڑی وجہ پتنگ بازی ہے، جس کی بدولت نہ صرف واپڈا کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچتا ہے، بلکہ صارفین کی بجلی کی گھریلو استعمال کی اشیاءبھی خراب ہو جاتی ہیں۔ لیسکو نے ٹرپنگ پر قابو پانے کے لئے اپنے گرڈ سٹیشنوں پر جال نصب کر رکھے ہیں، جبکہ حکومت بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد کر چکی ہے، لہٰذا عوام سے التماس ہے کہ وہ کلچ وائر کے ساتھ پتنگ بازی سے اجتناب کریں۔ اس کے علاوہ گرڈ سٹیشنوں کی استعداد بڑھانے کے لئے ٹرانسفارمروں کی استعداد26MVA, سے بڑھا کر40MVA کی جا رہی ہے۔ مزید سات نئے گریڈ سٹیشن بنائے جا رہے ہیں اور موجودہ ڈسٹری بیوشن سٹم کی اوور ہالنگ کا کام بھی کیا جا رہا ہے، جس سے اوور لوڈنگ اور ٹرپنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

موجودہ دور سخت مقابلے اور معلومات کا دور ہے۔ کمپنی کا امیج بہتر بنانے کے لئے لیسکو نے باقاعدہ شعبہ تعلقات عامہ تشکیل دے رکھا ہے۔ یہ شعبہ بہت فعال طریقے سے تعلقات عامہ اور میڈیا مینجمنٹ سے متعلق پالیسیاں بناتا اور اس پر عمل درآمد کر کے اخبارات، رسائل، الیکٹرانک میڈیا، سیمینارز، میٹنگز اور دیگر ذرائع سے کمپنی کی کارکردگی کو اُجاگر کرتا رہتا ہے، جس سے لیسکو کا امیج بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے اور صارفین سے رابطے کا مو¿ثر ذریعہ پیدا ہوا ہے۔ لیسکو صارفین کی آگاہی کے لئے اخبارات، ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بار بار استدعا کر چکی ہے کہ پتنگ بازی سے اجتناب کریں۔ بجلی پولز کے ساتھ مویشی نہ باندھیں اور تاروں اور ٹرانسفارمروں کے نیچے مکان اور دکانیں نہ بنائیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔ اپنے گھر کی اندرونی وائرنگ بہتر طریقے سے کروائیں اور اس کی ارتھنگ کا بندوبست بھی کریں۔ بجلی چوری روکنے کے لئے لیسکو سے تعاون کریں۔    ٭

مزید : کالم