امریکی ریزرویشن سسٹم میں خرابی ، پی آئی اے کا سسٹم بھی بیٹھ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریزرویشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کا سسٹم بھی بیٹھ گیاہے ۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق امریکی ریزرویشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر کی دیگر ایئرلائن بھی متاثرہوگئی ہیں ، خرابی دورکرنے کیلئے امریکہ میں کام جاری ہے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مینوئل طریقے سے ریزرویشن اور بورڈنگ کا کام شروع کردیاہے اور امکان ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی ۔