بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کو پیش نہ کیاجاسکا، 20اگست کو فردجرم عائد ہوگی

بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کو پیش نہ کیاجاسکا، 20اگست کو فردجرم عائد ہوگی
بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کو پیش نہ کیاجاسکا، 20اگست کو فردجرم عائد ہوگی

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر قتل کیس میں عدالتی حکم کے باوجود سیکیورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف کو عدالت نہ لا یا جاسکا جس پر عدالت نے سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے پروڈکشن آرڈرجاری کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چوہدری عبدالرحمان نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ القاعدہ کی طرف سے ان کے موکل کی جان کو خطرہ ہے، اسی لیے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے بھی مشرف کو آج عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کی، ملزمان ضمانت پر ہیں،پیش نہ ہونے پر انہیں غیر حاضر تصور کیا جائے۔ عدالت نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں