القاعدہ کے” ڈر“ کی وجہ سے امریکہ کی اپنے شہریوں کو یمن چھوڑنے کی ہدایت،برطانوی سفارتخانہ بند

القاعدہ کے” ڈر“ کی وجہ سے امریکہ کی اپنے شہریوں کو یمن چھوڑنے کی ...
القاعدہ کے” ڈر“ کی وجہ سے امریکہ کی اپنے شہریوں کو یمن چھوڑنے کی ہدایت،برطانوی سفارتخانہ بند

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طورپر یمن چھوڑنے کاحکم دیدیاہے جس کے بعد برطانوی سفارتخانہ بھی بند کردیاگیاہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ یمن میں امریکی شہریوں کو القاعدہ کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہیں ، اُنہیں ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد یمن چھوڑ دیں ۔ یادرہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے بیان کی وجہ سے اتوار کوکئی ممالک میں امریکی سفارتخانے بھی بند رہے ہیں ۔دوسری طرف برطانیہ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیاگیاہے اور برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے عملے کو یمن سے واپس بلالیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں