زمبابوے کا پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا ا علان

زمبابوے کا پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا ا علان
زمبابوے کا پاکستان کیخلاف کرکٹ سیریز کے شیڈول کا ا علان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیاجس کے مطابق 23اگست سے 10ستمبر تک دو ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 19اگست کو زمبابوے پہنچے گی ۔ ٹور کے دو ٹی 20کرکٹ میچ 23اور24اگست کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے ، تین ون ڈے 27,29اور31اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ ہرارے میں تین ستمبر کو اور دوسرا ٹیسٹ میچ 10ستمبر کو بلاوایومیں کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل -