پشاور کی سنٹرل جیل پر فوج تعینات

پشاور کی سنٹرل جیل پر فوج تعینات
پشاور کی سنٹرل جیل پر فوج تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی خان جیل حملے کے بعد پشاور کی سنٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پاک فوج کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ جیل حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج اور رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جیل اہلکاروں کو جدید اسلحہ بھی فراہم کردیاگیاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ جیل کے قریب پارکنگ پر بھی پابندی ہوگی ۔ یادرہے کہ اُسامہ بن لادن کیخلاف مبینہ طورپر امریکی کی مدد کرنیوالا شکیل آفریدی اور تحریک نفاذ شریعت کے سربراہ مولاناصوفی محمد سنٹرل جیل پشاور میں قید ہیں ۔

مزید :

پشاور -