برطانیہ کی ٹی وی میزبان کو ٹوئیٹر پر بم حملے کی دھمکی

برطانیہ کی ٹی وی میزبان کو ٹوئیٹر پر بم حملے کی دھمکی
برطانیہ کی ٹی وی میزبان کو ٹوئیٹر پر بم حملے کی دھمکی

  



لندن (بیور ورپورٹ)برطانیہ میں کلاسیکی ادب کی پروفیسر اور ٹی وی میزبان میری بیئرڈ کو ٹوئٹر پر بم حملے کی دھمکی کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ۔پروفیسر بیئرڈ جنہیں اس سے پہلے بھی ٹوئٹر پر دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیںنے بتایا کہ انہوں نے اس دھمکی آمیز پیغام کی پولیس کو رپورٹ کر دی ہے اورحالیہ ٹوئٹ میں اسی قسم کی زبان استعمال کی گئی ہے جو اس سے قبل موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات میں کی گئی تھی جن میں چند خواتین کو ریپ کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ پروفیسر بیئرڈ نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ انھوں نے اس دھمکی کے بارے میں پولیس کو رپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی ہے کہ پولیس کے پاس اس حوالے سے ایک اور کیس کا ریکارڈ ہو۔ دوسری طرف ٹوئیٹر کے برطانوی جنرل منیجر نے ویب سائٹ پر بعض خواتین کو دھمکیاں موصول ہونے کی خبروں پر صارفین سے معذرت کرلی ہے،انہوںنے ٹوئیٹر پر متعدد پیغام دیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر پر کسی کو دھمکیاں دینا ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے،دھمکیاں ملنے کی وجہ سے ذ ہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : بین الاقوامی