سامان بردارجاپانی راکٹ اپنے ”مسافر“ سمیت خلائی سٹیشن روانہ

سامان بردارجاپانی راکٹ اپنے ”مسافر“ سمیت خلائی سٹیشن روانہ
سامان بردارجاپانی راکٹ اپنے ”مسافر“ سمیت خلائی سٹیشن روانہ

  



لندن (بیور ورپورٹ)جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو سامان کی ترسیل کرے گا۔سپلائی کیے جانیوالے سامان میں ایک روبوٹ بھی شامل ہے جسے بطور مسافر بھیجا گیا ہے۔ راکٹ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچنے میں چھ دن لگیں گے۔ بغیر پائلٹ کے اس راکٹ میں پانی، اِضافی پرزے اور تجربے کے مختلف سامان موجود ہیں جن کا وزن 3.5 ٹن ہے ۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں اس وقت عملے کی تعداد چھ ہے اور راکٹ کا 9 اگست تک سٹیشن پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی