دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ،یونس خان اِن،ناصر جمشید اور عرفان آﺅٹ

دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ،یونس خان اِن،ناصر جمشید اور عرفان ...
دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ،یونس خان اِن،ناصر جمشید اور عرفان آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔مصباح الحق دورہ زمبابوے کے دوران ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کے کپتان ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر معین خان کو اس دورے کے لیے ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والی اس سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 اگست کو جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 10 ستمبر کو بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں ناصر جمشید اور محمد عرفان کو شامل نہیں کیا جبکہ یونس خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ٹیسٹ سکواڈمیں مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، عمران فرحت، اسد شفیق، خرم منظور، عدنان اکمل ، فیصل اقبال، یونس خان، اظہر علی، جنید خان، وہاب ریاض، سعید اجمل، عبدالرحمان ، راحت علی، احسان عادل شامل ہیں اور مصباح الحق (کپتان)، محمد حفیظ، ناصر جمشید، اسد شفیق، عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان، احمد شہزاد، عمر امین، حارث سہیل، اسد علی،انور علی اور عبدالرحمان ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈمیں محمد حفیظ (کپتان)، ناصر جمشید،عمراکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عرفان، شعیب مقصود، احمد شہزاد، عمرامین، سہیل تنویر، انورعلی، ذوالفقار بابر، اسد علی، حارث سہیل اور جنید خان شامل کیے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -