پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات کے دوران فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز مسترد

پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات کے دوران فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز مسترد
پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات کے دوران فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز مسترد

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز رد کر دی ہے اور صوبے کے 1,021 پولنگ سٹیشنز کیلئے فوج طلب کرلی ہے۔ پنجاب میں 22 اگست کو 22 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے جس میں قومی اسمبلی کی7 اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشستیں شامل ہیں۔ ان حلقوں میں پولنگ کیلئے کل 3,844 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 724 پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور 297 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنز پر فوج کو طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی تھی کہ ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں فوج تعینات نہ کی جائے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی ہے اور اب ان پولنگ سٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں