دہشت گردی کا خطرہ، سینٹرل جیل پشاور میں پاک فوج کے دستے تعینات
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جیلوں پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں نے سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی سنبھال لی ہے جبکہ جیل عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ واقعات کے پیش نظر خیبر پختونخوا کی جیلوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور سینٹرل جیل پشاور کے اندر اور باہر پاک فوج اور پولیس کے دستے تعینات کردیئے گئے جبکہ جیل کے اندر محکمہ جیل خانہ جات کے 200 سے زائد اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔