شالیمار ایکسپریس دھماکہ، کراچی اور کینٹ سٹیشن پر فوج تعینات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شالیمار ایکسپریس میں دھماکے کے بعد کراچی ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ کینٹ سٹیشن پر فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی میں دھماکے کے بعد کراچی کینٹ سٹیشن پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور سٹیشن پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریلوے حکام نے پاک فوج سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔ سٹیشن کے واشنگ لائن میں کراچی سے اندرون ملک جانے والی ہر ٹرین کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور پاک فوج کے جوان سراغ رساں کتوں کی مدد سے مکمل جانچ کے بعد کلیئر قرار دے رہے ہیں۔