ای او بی آئی سکینڈل، عدالت نے ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ای او بی آئی سکینڈل، عدالت نے ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری ...
ای او بی آئی سکینڈل، عدالت نے ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ای او بی آئی کیس میں سابق چیئرمین ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت نے ای او بی آئی کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل اور قاسم جاوید کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد