مسلم لیگ ق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اور تحاریک التوائے کار جمع کرا دیں

مسلم لیگ ق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اور تحاریک التوائے کار ...
مسلم لیگ ق نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اور تحاریک التوائے کار جمع کرا دیں

  



لاہور +اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق نے بجلی کی قیمتو ں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں قرار داد اور تحاریک التوائے کار جمع کرا دی ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماءکامل علی آغا نےسینیٹ میں تحریک التواءجمع کرائی جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لئے قرار داد اور معاملہ ایوان میں زیر بحث لانے کے لئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرائی ہے۔مسلم لیگ ق کی قیادت کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک سونامی برپا ہو جائے گا۔

مزید : لاہور