وزیر آبادی ٹھیکیدار کا فراڈ، 40 پاکستانی مزدور افغانستان میں یرغمال بن گئے

وزیر آبادی ٹھیکیدار کا فراڈ، 40 پاکستانی مزدور افغانستان میں یرغمال بن گئے
وزیر آبادی ٹھیکیدار کا فراڈ، 40 پاکستانی مزدور افغانستان میں یرغمال بن گئے

  



میاں چنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں نجی تعمیراتی کمپنی کے پاکستانی ٹھیکے دار کے فراڈ پر 40 سے زائد پاکستانی مزوردوں کو افغانستان میں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد کا زاہد انور افغانستان میں نجی ہاو¿سنگ کمپنی کا ٹھیکیدارتھا جو کئی لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر قندھار لے گیا جہاں اس نے 70 لاکھ روپے کا تعمیراتی سامان ادھارلیا اور افغان کمپنی سے بل ملنے کے بعد وہ رقم لے کرفرار ہوگیا جس کے بعد افغانیوں نے پاکستانی مزدوروں کو یرغمال بنارکھا ہے۔ جان بچا کر میاں چنوں پہنچنے والے مزدوروں سلیم مسیح اور باسط کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار زاہد نے افغان کمپنی کے ساتھ فراڈ کیا جس کے باعث افغانیوں نے مزدوروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے مزدوروں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : انسانی حقوق /اہم خبریں